دشتیاری( ھمگام نیوز) گزشتہ رات کے وقت ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے علاقے دشتیاری میں قابض ایرانی دہشتگرد فورس نے ایک بلوچ شہری یعقوب جدگال کے گھر میں جارحیت کرکے داخل ہوگئے۔
باخبر ذرائع کے مطابق ایرانی فورس نے اس وقت چھاپہ مارا جب یعقوب اور اس کے اہل خانہ آدھی رات کے وقت اپنے ہی گھر میں سو کر آرام کر رہے تھے، جب ایرانی فورس نےفائرنگ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق یعقوب جدگال بلوچ نے بھی دہشتگرد ایرانی گجر فورس پر بھی اپنے دفاع میں گولی چلائی اور کئی گھنٹوں تک زخمی حالت میں اپنے و اہل خانہ کے دفاع کی کوشش کرتا رہا ۔جس کے بعد بالآخر یعقوب جدگال فورسز کی طرف سے فائر کیئے گئے گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی حالت میں زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگئے ـ تاہم دوسری جانب ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات کا مصدقہ زرائع سے معلومات نہ ہوسکا۔۔


