ھیرمند ( ھمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 نومبر کو ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر ھیرمند کے گاؤں سعید آباد سے تعلق رکھنے والے مہدی علیزھی نامی ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب Islamic Revolutionary Guard Corps نے جعلی سرحد ( گولڈ اسمتھ لائن) کے زیرو پوائنٹ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ مناسب ملازمتوں کی عدم دستیابی اور مہدی کو رہائشی مکان نہ ہونے کی سبب سے علیزھی جعلی سرحد ( گولڈ استمھ لائن) کے زیرو پوائنٹ میں کسی کے کھیتوں بطور کسان مزدوری کرتا تھا ـ
ذرائع نے مزید کہا کہ سرحد پر موجود IRGC نے مہدی علیزھی کو فوری طور پر اپنے گولیوں کا نشانہ بنایا جبکہ اسے گرفتار کرنا فوج کیلئے بہت آسان تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مہدی علیزھی نے قابض ایرانی آرمی کو دیکھتے ہی کھڑے ہو کر اپنے ہاتھ اوپر کیے اور اپیل کی کہ اسے نہ ماریں بلکہ گرفتار کرلیں، لیکن اہلکاروں نے گرفتاری کے بجائے اسے سیدھا گولی مار دیا جس سے وہ جانبحق ہوگیاـ


