یروشلم: (ہمگام نیوز) قابض ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا، درجنوں ڈرون براہ راست فائر کیے گئے ہیں جو کچھ گھنٹوں میں اپنے ہدف پر پہنچیں گے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگری نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے ہیں۔ان طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔

اسرائیل نے کہا کہ ایران نے بغیر پائلٹ کا ایک سیلو لانچ کیا اور دفاعی نظام اسے مار گرانے یا سائرن بجانے کےلیے تیار تھا جس سے کسی بھی خطرے دوچار علاقوں کے رہائشیوں کو پناہ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد ڈرون اسرائیل کی جانب داغے گئے ہیں قبل ازیں اسرائیل نے ایران کے ممکنہ حملے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں اسکول بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی۔

فوجی ترجمان ڈینیئل ہیگری نے ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ایئر ڈیفنس تیار ہے اور درجنوں طیارے اس وقت فضا میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ملک میں ایک ہزار یا اس سے زائد افراد کے اجتماع یا ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔