تل ابیب/تہران:(ہمگام نیوز) اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ہی دن میں قابض ایران پر 1,200 سے زائد بم گرائے۔ اسرائیلی فضائیہ کے مطابق مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، تاہم قابض ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی قابض ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں ایک گرلز پرائمری اسکول بھی حملے کی زد میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 148 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ قابض ایران نے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور آرمی چیف عبدالرحیم موسوی کی موت کی تصدیق کردی ۔ قابض ایران نے جوابی حملہ کیا تو ایسی طاقت سے جواب دینگے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، ٹرمپ مرکزی رہنماؤں کی ہلاکت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم۔

قابض ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ اسکول پر حملے میں درجنوں معصوم بچے مارے گئے اور خبردار کیا کہ یہ کارروائی بغیر جواب کے نہیں رہے گی۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے اور صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔