سراوان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 13 دسمبر کی صبح کے وقت قابض ایرانی آرمی اور میونسپل اہلکاروں نے سراوان شہر کے علاقے گُشت میں درجنوں مکینیکل لوڈرز گاڑیوں کا استعمال کرتے بلوچ شہریوں کے مکانات کو مسمار کرکے تباہ کر دیا ـ

 رپورٹ کے مطابق آرمی اور میونسپل اہلکاروں نے کئی فوجی اور نجی گاڑیوں کے ساتھ شہر کے مضافات میں چھاپے مارے اور بلوچ شہریوں کے مکانات کو پیشگی انتباہ کے بغیر تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ قابض ایران کے ہاتھوں گزشتہ دہائیوں سے مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ آبادیوں پر حملہ کرکے گھروں کی مسماری اور انہدام کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچ گدانوں کو قابض ایران مسمار کرنے کے زمینوں پر قبضہ کرکے غیر مقامی اور غیر بلوچوں کا آباد کرنا چاہتا ہے ۔