کرج (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق کل بروز بدھ کو طلوع آفتاب کے وقت ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی ،جو اس سے قبل منشیات کے الزام میں سزائے موت دیا گیا تھا اور جنہیں گزشتہ روز کرج میں واقع قزلحصار جیل کے حکام نے قید کی سزا سنانے کے لیے جیل کے قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس بلوچ قیدی 67 سالہ علیم براہوئی ولد نور اللہ کے نام سے ہوئی جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق علیم براہوئی کو 2019 میں قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔