واشنگٹن: (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ میں افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی سےتعلقات ختم کرے اور اور ٹی ٹی پی کو جدید فوجی سازوسامان ملنے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

منیر اکرم نے زور دیا کہ ’اقوام متحدہ سرحد پارسےپاکستان پر حملےروکنےکیلئے دباؤ ڈالے اور ٹی ٹی پی کی مالی اعانت کے ذرائع کی نشاندہی کی جائے، جس کی وجہ سے اس کے 50 ہزار جنگجوؤں اور ان کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد مل رہی ہے۔‘

پاکستانی مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق کی جائے کہ ٹی ٹی پی نے جدید فوجی سامان کیسے حاصل کیا۔

منیر اکرم نے متنبہ کیا کہ ’اگر عالمی ادارے نے ٹی ٹی پی کی کاروائیوں کو نہ روکا تو ٹی ٹی پی، جسے القاعدہ اور کچھ ریاستی سرپرستوں کی حمایت حاصل ہے، عالمی دہشت گردی کا خطرہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘پاکستان جس نے اپنے داغلہ پن سے دنیا میں دشت گردی کرواے جبکہ وہی عمل ردعمل میں اس پر آرا ہے تو شیطانستان ( پاکستان )سیخ پا ہے۔