بلیدہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کا آپریشن جاری، آمدورفت کے راستوں پر سخت چیکنگ جاری۔
تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کا ڈسٹرکٹ کیچ کے تحصیل بلیدہ میں آج صبح سے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق آپریشن بلیدہ کے علاقے الندور بازار ،الندور کراس اور ہنگام کے علاقے میں کیا جارہا ہے ۔
آخری اطلاعات تک پورا علاقہ محاصرے میں ہے اور آمدورفت کے تمام راستوں پر لوگوں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج نے دوران آپریشن متعدد افراد کو گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لیا تھا اور بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا ہے۔