کیچ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے دو افراد کو اغوا کرلیا.
تفصیلات کے مطابق کیچ کےتحصیل مند کے پہاڑی علاقہ شند میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے دو افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا.
ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے جارحیت کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں پر تشدد بھی کی.
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت خلیل ولد عباس اور تاجو ولد عیدو کے ناموں سے بتائی جاتی ہے.
واضع رہے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کا تسلسل بدستور جاری ہے. ہزاروں کی تعداد میں بلوچ نوجوان قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہیں، جنہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ کیا گیا ہے.