ڈیرہ بگٹی ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات مقبوضہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی سمیت کئی نواحی علاقوں میں قابض پاکستانی آرمی نے جارحیت کے دوران چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران 4 بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغوا کر لیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قابض پاکستانی آرمی نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقوں اوچ اور جروار سمیت مختلف مقامات پر جارحیت کرکے 4 بلوچوں کو اغوا کر لیا۔
قابض پاکستانی آرمی کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا ہونے والے بلوچوں کی شناخت کھرغی ولد گل حسین چاکرانی بگٹی، اول خان چاکرانی بگٹی ، مشکول ولد نظر علی چاکرانی بگٹی اور دلشوش ولد شادی چاکرانی بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ـ
اغوا شدہ بلوچوں میں سے مشکول ولد نظر علی چاکرانی بگٹی کو قابض پاکستانی آرمی نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا جبکہ دیگر تین بلوچوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ ـ