پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے بنائے گئے عقوبت خانوں میں قید ایک بلوچ طالب علم بازیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء ہونے والا بولان میڈیکل کالج کا طالب علم نبی بخش ولد عبدالرزاق ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوگیا ہے۔
واضح رہے نبی بخش ولد عبدالرزاق کو آج سے 4 روز قبل مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے ان کے والد کے ہمراہ قابض پاکستانی فوج کے ایلکاروں نے اغواء کیا تھا، جبری اغواء کے کچھ دیر بعد ان کے والد رہا ہوے تھے مگر نبی بخش کو ٹارچر سلوں میں منتقل کردیا تھا جو آج ریاستی قید خانوں سے بازیاب ہوگئے ہیں۔