آواران ،پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضپ بلوچستان کے علاقہ آواران اور پنجگور سے دو لاپتہ افراد کی مسخ شدہ بر آمد لاشیں برآمد ۔ جنہیں قابض پاکستانی فورسز اور ان کے حامی مسلح گروہوں نے حراست میں لینے کے بعد قتل کیاہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آواران کے رہائشی نوجوان نواز بلوچ کو دو روز قبل قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ میں طلب کیا گیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز انھیں قتل کرکے فورسز نے نعش آواران کے علاقے ریکن میں پھینکی دی۔
دوسری جانب کیچ کے علاقے ہوشاب سے حسن جان ولد جان محمد کو چند روز قبل قابض پاکستانی فورسز کے بنائے گئے مسلح گروہ کے کارندوں نے اغوا کیا تھا ،انھیں قتل کرکے نعش پنجگور میں پھینک دی ۔
بلوچستان میں انسانی حقوق کی تنظیمیں طویل عرصے سے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔انسانی حقوق اداروں کے مطابق بلوچستان سے ہر سال سینکڑوں افراد لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں بعض کو قابض فورسز ،مقامی مسلح جتھے جعلی مقابلوں میں قتل کرکے نعشین وریرانوں میں پھینک دیتے ہیں ۔


