Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز کی بھاری تعداد کاہان میں جمع ملحقہ علاقوں میں...

قابض پاکستانی فورسز کی بھاری تعداد کاہان میں جمع ملحقہ علاقوں میں آپریشن کئ اطلاع

کاہان (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو اور دیگر علاقوں سے پاکستانی قبضہ گیر فورسز کی بھاری تعداد کاہان میں جمع ہوئی اور وہاں سے سو کے قریب موٹر سائیکلوں اور 18 گاڑیوں کے زریعے ہتھ پوڑ لولی میدان اور کرڑ کے علاقوں میں آپریشن شروع کیا ہے آخری اطلاعات تک پاکستانی قبضہ گیر فورسز کی آپریشن جاری ہے اور مختلف علاقوں سے کئی افراد کی گرفتاری اور لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہے تاہم علاقے میں کمیونیکشن کی سہولیات کی فقدان کی وجہ گرفتار اور لاپتہ افراد کی اصل تعداد اور شناخت معلوم نہیں ہوسکی ـ
واضح رہے کہ قابض پاکستانی فورسز گزشتہ چند ہفتوں سے کوہلو، کاہان، بولان اور دیگر علاقوں میں جارحیت اور فوجی آپریشن کو تیز کر رکھا ہے اس آپریشن کے دوران کئی شہریوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ـ

Exit mobile version