قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص اغوا
پیر 18 مارچ, 2019
آواران( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آواران میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست کے بعد لاپتہ کرلیا
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب آواران کے علاقے پیراندر، کریم بخش بازار میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کرلیا
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کا شناخت شریف ولد فضل کے نام سے بتایا گیا ہے جو آواران کے علاقے پیراندر، کریم بخش بازار کے رہائشی ہیں