یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان دوسری بار جبری لاپتہ

قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان دوسری بار جبری لاپتہ

تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ نوجوان بنام حامد سہیل والد بجار کو دوسری باز جبری حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ‫

تفصیلات کے مطابق حامد سہیل  ولد بجار کو 2017 کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا‫ حامد سہیل کو قابض پاکستانی فورسز نے ایک ماہ تک اپنے عقوبت خانوں میں بدترین ذہنی اور جسمانی ازیت کا نشانہ بناکر چھوڑ دیا‫

جس کے بعد وہ طویل عرصے تک اپنا علاج کرتے رہیں.

 

سہیل کو ایک بار پھر گزشتہ رات کو تربت کے علاقے حامد بگ میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.

 

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری گمشدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے .

یہ بھی پڑھیں

فیچرز