یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںقابض پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے...

قابض پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد: ( ہمگام نیوز) قابض پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا ٹیکس صرف تنخواہ دار دیتے ہیں۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ تقریباً 26سو ارب روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ٹیکس دینے کے بجائے عدالت چلے جاتے ہیں،

 بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا صرف تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دیتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس صورتحال میں عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا، آنے والے ڈیڑھ دو سال میں معیشت بحال ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوںنے کہاکہ انکم ٹیکس کے اربوں روپے کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، ان میں سے آدھے ہی ریکورہوجائیں تو ہماری آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ کیا عدلیہ نے سوچا ہے کہ ان کیسز کے فیصلے کیے جائیں، سالوں سے یہ کیسز التوا میں ہیں، ٹیکس اور بجلی چوری روکنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ قابض پاکستان ایک کرپ پروکسی سٹیٹ ہے . جس کے نمائندے دنیا بھر میں بھیک مانگتے پھرتے ہیں ، چوری ، دھوکہ دہی ، فراڈ اور کرپشن پاکستان میں عام چیز ہے . یہ نام نہاد ملک زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا ، جب تک چل رہا ہے ، خطے میں بدامنی ختم نہیں ہوسکتا ، دہشت گردانہ واقعات رونما ہوتے رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز