تربت (ہمگام نیوز): قاسم ولد صمد، سنکہ تجابان کو دو سال پہلے فورسز نے لاپتہ کیا تھا، کل رات وہ تربت میں بازیاب ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق، قاسم اپنے کزن نورخان ولد شابیگ کے ساتھ دو سال تک لاپتہ رہے۔ کل رات قاسم بازیاب ہوگئے، جبکہ نورخان ابھی تک جبری طور پر لاپتہ ہیں۔

علاقہ ذرائع کے مطابق، فورسز کے تشدد کے نتیجے میں قاسم کا ایک پاؤں ناکارہ ہوگیا ہے۔