چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeانٹرنشنلقاہرہ میں "اسلامی جہاد" کا وفد اور اسرائیل جنگ بندی پر رضامند

قاہرہ میں “اسلامی جہاد” کا وفد اور اسرائیل جنگ بندی پر رضامند

قاہرہ( ہمگام نیوز ) تحریک اسلامی جہاد اور اسرائیلی افواج کے درمیان قاہرہ میں جنگ بندی کے منصوبے کی تلاش میں مذاکرات جاری ہیں۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی کہ تل ابیب اپنی جارحانہ پالیسی کو روکنے پر راضی نہیں ہے۔ اسرائیلی عہدیدار نے بھوک ہڑتال کے باعث جیل میں مرنے والے قیدی خضر عدنان کی لاش فلسطینیوں کے حوالے کرنے سے اسرائیل کے انکار کا بھی بتایا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب رہنماؤں کا ایک وفد آج جمعرات کو غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں اضافے کے باوجود جنگ بندی پر بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچا۔۔

اسلامی جہاد کا وفد چاہتا تھا کہ اسرائیل غزہ اور مغربی کنارے میں قتل و غارت کو روکنے کا عہد کرے تاہم اسرائیل نے اس مطالبے کو مسترد کردیا اور مصری اور امریکی ضمانتوں کا مطالبہ کیا ہے۔

مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ اسرائیل اس وقت تک قتل و غارت گری کو روکنے کی ذمہ داری قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ میتیں خاص طور پر شیخ خضر عدنان کے حوالے سے مطالبے کے جواب میں اسرائیل نے کہا ہے کہ یہ جنگ بندی کا حصہ نہیں ہوگا بلکہ اسرائیل انہیں چند دنوں میں حوالے کر دے گا۔

واضح رہے اسلامی جہاد کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ مصر پہنچنے والے وفد کی قیادت تحریک کے سیاسی شعبے کے سربراہ محمد الھندی کر رہے جو مصری انٹیلی جنس کی دعوت پر استنبول سے قاہرہ کے لیے روانہ ہوئے۔ تحریک اسلامی جہاد کے پاس واضح شرائط ہیں جن میں خضر عدنان کی لاش کی حوالگی، القدس میں 18 مئی کو طے فلیگ مارچ کو منسوخ کرنے کا اعلان بھی شامل ہے۔

باخبر ذرائع نے العربیہ/ الحدث کو بتایا کہ اسرائیل نے مصری فریق کو غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی سے متعلق اپنے معاہدے سے آگاہ کر دیا۔ اسرائیل نے کہا ہے وہ اس وقت تک غزہ میں قتل و غارت کو روکنے کی پابندی کرے گا جب تک فلسطینی دھڑوں میں سے کسی خطرے یا منصوبے کے وجود کا معلوم نہ ہو اور ٹائم بم کی طرح کی خطرناک معلومات سامنے نہ آجائیں۔

بدھ کے روز اسرائیل نے اسلامی جہاد کی ان شرائط کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ صرف جنگ بندی کے بدلے میں جنگ بندی ہوسکتی ہے۔ اسلامی جہاد نے کل شام عسکری کونسل کے رکن اور میزائل یونٹ کے انچارج علی غالی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز