یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںقشم میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ مزدور قتل

قشم میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ مزدور قتل

راسک ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ راسک سے ایک بلوچ شہری جو روزگار کے سلسلے میں قشم گیا ہوا تھا، نامعلوم افراد کے ہاتھوں سرد ہتھیاروں کے وار اور تشدد کے نتیجے میں قتل کر دیا گیا۔

 مقتول بلوچ مزدور کی شناخت محمد شریف حسامی ولد شفیع، عمر ۲۱ سال، ساکن راسك کے نام سے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق، محمد شریف جو مزدوری کے لیے قشم گیا تھا، چند افراد نے چاقو کے وار اور شدید مارپیٹ کے بعد قتل کر دیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد شریف کم آمدنی والے گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور خاندان کی گزر بسر کے لیے روزمزد مزدور کے طور پر مختلف شہروں میں کام کرتا تھا۔

اس کی نعش بعد میں دریافت ہوئی۔

ابھی تک قاتلوں کی شناخت یا قتل کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

حالیہ برسوں میں بلوچ مزدوروں کو، جو روزگار کے لیے ایران کے دوسرے صوبوں میں جاتے ہیں، بارہا تشدد، امتیاز اور جانی خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قانونی تحفظ کے فقدان اور انتہائی خراب معاشی حالات نے اس طبقے کو سنگین خطرات کے سامنے بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز