قصرقند ( ہمگــام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے علاقے قصرقند میں قابض ایرانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سادہ لباس میں ملبوس ایک بلوچ شہری مبین بلوچ ولد مجید بلوچ کو ایک ہفتہ قبل 6 اکتوبر 2019 کو اتوار کے دن جبری طور پر اغوا کرکے فوجی کیمپ منتقل کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق مبین بلوچ کو اس وقت ایرانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کر لیا جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہسپتال جا رہے تھے تاہم راستے میں اسے خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر گرا دیا، جسے زخمی حالت میں فورسز نے اپنی گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔
یاد رہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران قابض ایرانی خفیہ انٹیلیجنس اور پولیس فورس نے دس سے زیادہ بلوچ شہریوں کو جبری اغوا کرکے فوجی کیمپ منتقل کر چکے ہے ـ


