Homeخبریںقطر کے ورلڈ کپ سٹیڈیمز میں شہید "امید سارانی" کے نام کا...

قطر کے ورلڈ کپ سٹیڈیمز میں شہید “امید سارانی” کے نام کا شرٹ کی نمائش بطور احتجاج پیش کیا گیا ـ

دوحا ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں بلوچستان اور کردستان میں شہید ہونے والے بلوچ اور کرد بچوں کی شہادت کو بطور احتجاج پیش کرتے ہوئے پسی رائٹ کے کچھ ممبران جو اپنے آپ کو حقوق نسواں کے احتجاجی گروپ “پسی رائٹ” کے رکن کے طور پر متعارف کراتے ہیں، قطر کے سخت کنٹرول کے باوجود اسٹیڈیم میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور کھلاڑی کے نام کے بجائے ایران مقبو جات علاقوں عوامی احتجاج میں مارے جانے والے نوجوانوں اور بچوں کے ناموں والے شرٹس پہنے کھلاڑی کے نمبر کے بجائے ان کی عمر کو ظاہر کیا گیا ـ

مہسا موگوئی، امید سارانی، حنانہ کیا اور مہسا امینی کے نام ان شرٹس میں ان جگہوں کے ساتھ دیکھائے گئے جہاں انہیں قتل کیا گیا تھا۔

13 سالہ امید سارانی بلوچستان میں عوامی احتجاج کے دوران قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا تھا ـ

پسی رائیٹ ماسکو میں مقیم ایک روسی حقوق نسواں کا احتجاجی اور پرفارمنس آرٹ گروپ ہے جو اپنے اشتعال انگیز پنک راک میوزک کے لیے مشہور ہوا جو بعد میں مزید قابل رسائی انداز میں بدل کر دنیا کے سامنے آگیا۔ پسی رائیٹ اگست 2011 میں قائم کیا گیا، اس میں تقریباً 11 خواتین کی رکنیت تھی ـ اس گروپ نے عوامی مقامات پر غیر مجاز، اشتعال انگیز گوریلا گیگس کا انعقاد کیا۔ ان پرفارمنس کو میوزک ویڈیوز کے طور پر فلمایا گیا اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا گیا۔ گروپ کے گیت کے موضوعات میں حقوق نسواں، LGBT کے حقوق، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کی پالیسیوں کی مخالفت کے پرفارمنس شامل ہیں ـ

Exit mobile version