قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات کے دشت گوران میں بلوچ سرمچاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمچاروں کی بڑی تعداد نے مختلف سمتوں سے آکر مین شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سرمچار وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر سنیپ چیکنگ کر رہے ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق سرمچار جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں اور انہوں نے علاقے کو تمام اطراف سے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
مزید تفصیل آنا باقی ہے


