قلات (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ قلات مغلزئی مین آرسی ڈی شاہراہ سے قابض پاکستانی فورسز نے پولیس کانسٹیبل 26 سالہ یاسر لہڑ ی ولد عبداللہ لہڑی سکنہ کھردان، قلات کو رواں مہینے 10 فروری 2026،شام 6:30 بجے کے قریب اغوا کرکے لاپتہ کردیا۔
الخانہ کا کہنا کہ وہ خود سرکاری ملازم تھا اگر ایجنسیوں یا حکومت کو مسئلہ تھا تو وہ انکے ساتھ ہی تھا باقاعدہ حراست میں لیکر عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیکر تفتیش کرتے ،مگر اس طرح اغوا کرکے لیجانے کا مقصد صاف ہے کہ یاسر بے قصور ہے دیگر بلوچستان کے شہریوں کی طرح انھیں بھی بلوچ ہونے پر اغوا کرکے لاپتہ کردیاگیا ہے۔


