شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںقلات، میر خالد لانگو کے قافلے پر حملہ

قلات، میر خالد لانگو کے قافلے پر حملہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) ضلع قلات کی تحصیل خالق آباد میں لیویز فور س اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو معجزانہ طورپرمحفوظ ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب ضلع قلات کی تحصیل خالق آباد کے علاقے زرد منگوچر میں لیویز فوس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر خزانہ نیشنل پارٹی کے رہنما ءاور لانگو قبیلے کے سربراہ میر خالد خان لانگو فاتحہ خوا نی کرکے اپنے قافلے کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کے قافلے پر ]فائرنگ شروع کردی تاہم وہ اس حملے میں معجزانہ طورپر بال بال بچ گئے ، آخری اطلا ع ملنے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھامزید سیکورٹی اہلکار اور لیویز جائے وقوع کی طرف روانہ کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز