جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںقلات، پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں کی...

قلات، پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب نو بجے کے قریب مسلح افراد نے قلات کے علاقے شاہ مردان میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان ہوا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ واضح رہے کہ قلات سمیت مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز