قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب بی ایل اے کی جانب سے قلات کے مختلف علاقوں میں کیے گئے کامیاب مسلح کاروائیوں کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے منگچر سمیت قلات کے مختلف علاقوں میں وسیع زمینی و فضائی نکل و حرکت جاری ہے۔
مقامی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مطابق پاکستانی فوج شدید بوکلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی ناکامی چھپانے کی خاطر نہتے عوام کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔
قابض فورسز کی جانب سے منگچر سمیت مختلف علاقوں کا فضائی محاصرہ بھی جاری ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر، ڈرون طیارے وغیرہ حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ قلات کے حالات تاحال غیرواضح ہیں۔ آپریشن کے متعلق بی ایل اے کی جانب سے تاحال کوئی ہتمی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔