قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ زاوہ کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قلات اسٹوڈنٹس فورم کے سابق سرگرم کارکن اور پولیس اہلکار رب نواز لہڑی ولد علی نواز لہڑی ہلاک ہوگئے جبکہ انکا ساتھی فرید خان ولد نواب خان زخمی ہوگئے ۔
قلات اسٹوڈنٹس فورم کے مطابق پولیس اہلکار رب نواز قلات اسٹوڈنٹس فورم کے سابق ساتھی تھے، ایک فکری اور نظریاتی رکن تھے۔ وہ فورم کے دوستوں کے ساتھ ہماں وقت قومی خدمت سے سرشار جہد سے جڑے ہوئے تھے۔
یاد رہے ان کے والد بھی چند سال قبل مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگے تھے۔
علاوہ ازیں سبی نوتال تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص قتل ہوا۔


