چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںقلات: خزینہ کے مقام پر روڈ پر کام کرنے والی کمپنی پر...

قلات: خزینہ کے مقام پر روڈ پر کام کرنے والی کمپنی پر حملہ، مشینری نظرآتش

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے خزینہ میں مسلح افراد نے شاہراہ پر کام کرنے والی کمپنی پر حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب دس بجے پیش آیا، حملے کے دوران مسلح افراد نے مشینری و آلات کو نظر آتش کردیا۔ حملے کے دوران جاہ وقوعہ سے فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز