قلات (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات میں بلوچ سرمچاروں نے ایک منظم آپریشن کے تحت دشمن فورسز اور استحصالی کمپنیوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے دشت گوران اور گدان ہوٹل کے اطراف میں کئی اہم کارروائیاں کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دشت گوران میں بلوچ سرمچاروں نے مختلف سمتوں سے آکر مرکزی شاہراہ کو مکمل بند کرتے ہوئے ناکہ بندی قائم کی، جہاں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سرمچاروں نے تمام اطراف سے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر اپنی پوزیشنوں پر الرٹ موجود ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے، مسافروں سے پوچھ گچھ اور شناخت کی جا رہی ہے۔ سرمچاروں کی بہترین حکمت عملی وجہ سے دشمن کی نقل و حرکت محدود ہوچکی ہے ، قابض فوج پیش قدمی کرنے کے بجائے پسپا ہوگئی ،
اسی دوران گدان ہوٹل کے قریب روڑ پر کام کرنے والی استحصالی کمپنی کی تمام مشینری پر سرمچاروں نے حملہ کر کے ٹائر برسٹ کیے اور مشینری کو نذر آتش کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایف سی کی جانب سے پیش قدمی کی کوشش کی گئی، لیکن سرمچاروں کی منظم حکمت عملی کے باعث یہ کوشش ناکام ہو گئی اور دشمن فورسز جائے وقوعہ سے فرار ہو گئیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات میں بلوچ سرمچاروں کی قابض فوج کے خلاف مزاحمتی کاروائیاں جاری تاحال جاری ہیں ،
مزید تفصیل آنا باقی ہے


