سه شنبه, نوومبر 12, 2024
Homeخبریںقلات سے 13 سالہ کمسن بچہ سمیت تین افراد پاکستانی فورسز کے...

قلات سے 13 سالہ کمسن بچہ سمیت تین افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے مکھی سے پاکستانی فورسز نے ایک 13 سالہ کمسن بچے کو دو اور نوجوانوں کے ساتھ جبراً حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کی شناخت بیبگر ولد امام دین مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی جانب سے شروع دن سے ایسے واقعات معمول کا حصہ رہے ہیں جہاں کمسن بلوچ بچوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جبراً لاپتہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز