قلات( ہمگام نیوز) گذشتہ روزقابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں شہید ہونے بلوچ زمینداروں اور چرواہوں میں سےچند ایک کےنام معلوم ہوسکے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض پاکستان آرمی نے قلات و گرد ونواح میں بلوچ مزاحمت کار ظاہر مستونگ، منگوچر اور قلات سے خشک سالی کے باعث کچی کی جانب جانے والے بلوچ مالداری کرنے والے جو کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے واپس اپنے اپنے علاقوں کی طرف آرہے تھے انھیں جوہان میں گھیرے میں لے کر شہید کردیا ان میں ایک کا نام حاجی وارث لہڑی ولد محمد ہاشم لہڑی عمر 55 سال جو کہ نرموک قلات کا رہائشی تھا شہید کردیا گیا ۔ جبکہ دیگر ناموں کی معلومات کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں