شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںقلات: قابض پاکستانی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

قلات: قابض پاکستانی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

قلات: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر، میر حاجی کے مقام پر مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ روز صبح تقریباً دس بجے قابض پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب فورسز علاقے میں ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مختلف اطراف سے قابض پاکستانی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز