قلات: (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 9 بجے مسلح افراد نے منظم حکمتِ عملی کے تحت منگچر کالج میں قائم ایف سی پکٹ پر حملہ کیا۔ یہ حملہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد حملے کے بعد باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
یاد رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری کسی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


