یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںقلات: قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں کمسن بچوں سمیت 200 بلوچ تاحال...

قلات: قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں کمسن بچوں سمیت 200 بلوچ تاحال لاپتہ

قلات ( ہمگام نیوز) قلات و گرد نواح سے کمسن بلوچ بچوں سمیت دو سو بلوچ فرزندوں کو قابض پاکستانآرمی نے اغواء کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قلات، جوہان میں بلوچ مزاحمت کاروں کے خلاف آپریشن کے نام پہ قانض پاکستان آرمی نے وہاں سے ایک طرف جہاں بڑی تعداد میں کچی سے آنے والے بلوچ مالداری کرنے والوں کو انتہائی بے دردی سے شہید کیا وہی دوسری طرف بڑی تعداد میں کمسن بچوں سمیت دو افراد کو اغواء بھی کرلیا ، قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں اغواء ہونے والوں میں قادر بخش ولد خان مہمد لہڑی عمر 12سال لعل بخش ولد خان مہمد لہڑی 14 سال بٹے خان ولد امیت لہڑی عمر 18 سال واضح وہے مذکورہ بلوچ فرزند کھڈ کوچہ کے رہائشی ہیں جو کہ کچی سے آرہے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز