شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںقلات میں بلوچ سرمچاروں کا مرکزی شاہراہ پر کنٹرول، ناکہ بندی جاری

قلات میں بلوچ سرمچاروں کا مرکزی شاہراہ پر کنٹرول، ناکہ بندی جاری

قلات (ہمگام نیوز) بلوچ سرمچاروں نے قلات کی مرکزی شاہراہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے رات دس بجے سے ناکہ بندی قائم کر رکھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ناکہ بندی ٹول پلازہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کی گئی ہے، جہاں بلوچ قومی فوج نے راستوں کی باقاعدہ نگرانی اور تلاشی کا نظام قائم کیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ناکہ بندی کے باعث عام شہریوں اور مسافروں سمیت قبضہ گیر فورسز کی نقل و حرکت بھی محدود ہو چکی ہے۔ یہ واقعہ بلوچ آزادی پسند گروہوں کی جانب سے قابض ریاستی اداروں کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچ سرمچار وقتا فوقتا بلوچستان کے بڑے شہروں اور مرکزی شاہراہوں کو کنٹرول میں وہاں کئی گھنٹے نقل وحمل کرنے والوں کی چیکنگ کی جاتی ہے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات کے لئیے انتظار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز