سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںقلات میں ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،تین شدید زخمی

قلات میں ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،تین شدید زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوچ اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے بقول پولیس زرائع کےمطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں غوث آباد کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی کوچ اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک شدید زخمی شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت اسلم ولد عادل خان کے نام سے ہوئی جبکہ تین زخمیوں میں محبوب علی ولد لال محمد، شمن علی ولد غلام قادر اور سلیم ولد مور شامل ہیں ،دو شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز