قلات ،راسک ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ
بلوچستان کے علاقوں قلات اور راسک سے چار افراد کی مسخ شدہ نعشیں برآمد ، تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے کوہک میں منگچر ڈیم کے قریب پاکستانی قابض فورسز نے تین زیر حراست افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا ہے۔ تینوں افراد کے چہروں پر تیزاب ڈال کر مسخ کردیا گیا ہے جس کے باعث شناخت میں مشکلات درپیش ہیں۔
یاد رہے بلوچستان بھر میں جعلی مقابلوں میں پہلے سے زیرحراست افراد کو قتل کرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں فورسز مارے جانے والے افراد کو مسلح تنظیموں سے جوڑنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاہم بعدازاں شواہد سے مذکورہ افراد کی شناخت جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پر ہوا ہے۔ ان واقعات پر انسانی حقوق کی تنظمیں اور سیاسی جماعتیں تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی عالمی تنظیموں سے ان واقعات پر نوٹس لینے کی اپیل کرتے آر ہے ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی بلوچستان کے علاقہ راسک میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس شخص کی موت کس وجہ سے ہوئی اور اسے فوت ہوئے کتنا وقت گزر چکا ہے۔
ابھی تک اس شخص کی شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، متوفی کے موبائل فون میں دو سم کارڈ موجود ہیں جن کے نمبر ز درج ذیل ہیں 09017582757 اور 09159426172۔
عدالتی اور انتظامی تحقیقات جاری ہیں۔”


