قلات(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق قلات میں سنگداس کے مقام پے کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس سے تین افراد جانبحق ہوۓ ہیں۔ تینوں جانبحق افراد کا تعلق قلات سے بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قلات حادثے میں جانبحق افراد کی شناخت علی احمد ایس ایس ٹی محبوب جے ای ٹی اور محمد اسحاق جے وی ٹی کا نام سے ہوئی ہیں جو ہائی اسکول کوہنگ قلات میں ٹیچر تھے۔