یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںقلات کے علاقے منگچر میں ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ خادم حسین پندرانی...

قلات کے علاقے منگچر میں ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ خادم حسین پندرانی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 24 جون کو صبح کے وقت ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر جوہان کراس بازار میں فائرنگ کرکے ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ خادم حسین پندرانی ولد دُر محمد کو ہلاک کیا۔

خادم حسین ایک طویل عرصہ سے منگچر و گردونواح میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کا تشکیل یافتہ ڈیتھ سکواڈ چلاتا تھا۔ متعدد بلوچ نوجوانوں کو ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواء اور شہید کرچکا ہے۔ پاکستانی فوج کی ایماء پر بلوچ قومی نسل کشی کے ساتھ ساتھ علاقے میں ہر طرح کی سماجی برائی میں ملوث رہ چکا ہے۔

بی ایل اے مذکورہ علاقے میں سرگرم تمام پاکستانی آلہ کاروں اور مخبروں کی فیملیز کو تنبیہ کرتی ہے کہ اپنے بندوں کو اس کام سے دور رکھیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز