جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںقلات: گیشگ آپریشن میں جھڑپوں کے بعد پاکستانی فوج پسپا، ہلاک و...

قلات: گیشگ آپریشن میں جھڑپوں کے بعد پاکستانی فوج پسپا، ہلاک و زخمی اہلکاروں کو زمینی و فضائی کمک سے نکالا جا رہا ہے .

قلات :(ہمگام نیوز) جوہان سے اطلاعات کے مطابق گیشگ و گردونواح میں تین روزہ آپریشن کے بعد پاکستانی فوج پسپائی کے بعد مذکورہ علاقوں سے فورسز کو نکالا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں گیشگ و گرد و نواح کی علاقوں میں گزشتہ تین روز سے جاری فوجی جارحیت آج ختم ہوگئی ہے اور پاکستانی فورسز نے ناکامی اور پسپائی کے بعد واپسی کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مطابق قابض فورسز کی جانب سے پسپائی کی خبر بلوچ سرمچاروں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

مقامی ذرائع نے علاقے کے حالات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گیشگ میں فوج و سرمچاروں کے درمیان جھڑپ کے بعد پاکستانی فوج پسپائی اختیار کرچکی ہے، اس سلسلے میں کلسے کم از کم 7 ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچے ہیں جن کی مدد سے پاکستانی فوج اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو علاقے سے نکال رہی ہے۔

ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے البتہ بلوچ سرمچاروں کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے اور نا ہی ابھی تک کسی نے اس متعلق کوئی بیان دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز