قلعہ عبداللہ (ہمگام نیوز) قلعہ عبداللہ، میزئی آڈہ میں لیویز پر دستی بم سے حملہ رسالدارسمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق لیویزگاڑی پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکاہے۔
لیویز کے بقول حملے کے نتیجے میں لیویز رسالدار محمد نسیم سمیت 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔