قلعہ گنج(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو قلعہ گنج شہر میں ایک ایندھن بردار گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بلوچ سوختبر جانبحق ہوگیا ۔
جانبحق ہونے والے سوختبر کی شناخت 19 سالہ امیر علی رحمانی ولد حبیب اللہ ہے جو کہ قلعہ گنج کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صبح امیر علی کی گاڑی نامعلوم وجوہات کی بنا پر سڑک سے نکل کر الٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے پہلے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔