Homeخبریںقندوز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 33 افراد جاں...

قندوز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 33 افراد جاں بحق، 43 زخمی

قندوز (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ شمالی صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے علاقے امام صاحب کی مسجد میں یہ دھماکا ہوا۔

طالبان انتظامیہ نے قندوز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 33 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 43 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Exit mobile version