جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںقندھار:پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر حملہ کرکے 7اہلکاروں کو قتل...

قندھار:پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر حملہ کرکے 7اہلکاروں کو قتل کردیا

قندھار (ہمگام نیوزڈیسک ) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو قتل کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ کی پولیس چیک پوسٹ پر ایک پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار جانبحق ہو گئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار ان کا ساتھی تھا تاہم حکومتی ذرائع کی اس حوالے سے کوئی وضاحت اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز