Homeخبریںقندھار حملے میں ملوث ہونے کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد...

قندھار حملے میں ملوث ہونے کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں:پاکستان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ہمگام نیوز ویب ڈیسک) پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی طرف سے قندھار حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔دفتر خارجہ کا یہ بیان گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے قندھار حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات کے بعد سامنے آیا ہے۔پاکستان کی جانب سے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان صدر کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر لگائے گئے ان الزامات کی حمایت میں کوئی ٹھوس ثبوت یا انٹیلی جنس انفارمیشن بھی موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے پاک افغان ایکشن پلان پر موثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے، تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے متعلق باہمی طور پر تحقیقات کی جاسکیں۔پاکستان نے قندھار حملے سے متعلق افغان صدر اشرف غنی کے الزمات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قندھار حملے کی منصوبہ بندی مبینہ طور پر پاکستان میں کی گئی تھی۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو قندھار کے دورے کے دوران کہا تھا کہ قندھار پولیس کے صوبائی سربراہ عبدالرازق اچکزئی کے قتل کی منصوبہ بندی مبینہ طور پر پاکستان میں کی گئی تھی۔انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس مبینہ منصوبے میں ملوث افراد کو افغانستان کے حوالے کرے۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں افغان صدر کے الزام پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ کابل حکومت نے قندھار حملے سے متعلق اپنے دعوؤں کے حق میں ٹھوس شواہد اور معلومات کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ نہیں کیا۔

Exit mobile version