کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجما ن گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ شنید میں آیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے سرمچار دوست آپس میں لڑائی کیلئے تیار ہو رہے ہیں ، اس عمل سے بلوچ قومی جہد کو بہت نقصان ہوگا کیونکہ اگر ایک دفعہ یہ جنگ چھڑ گئی تو دشمن کے خفیہ ادارے بلوچستان میں یہ کام ہرجگہ آسانی سے سر انجام دینے میں کامیاب ہوجائینگے، اس سے دونوں تنظیموں کا نقصان نہیں بلکہ پوری بلوچ قومی تحریک کو نقصان پہنچے گا ، بی ایل ایف کے دوست 2011 سے لیکر آج تک مصالحت کی کوششیں کرتے آرہے ہیں کہ ہر مسئلے کا حل گفت و شنید سے ہو لیکن ہمیں کامیابی نہیں ملی ہے۔ اب ہم واجہ ہیربیار مری ، واجہ مہران مری اور دوسرے قومی رہنماو¿ں سے اپیل کرتے ہیں کہ قومی تحریک کے فائدے کیلئے اپنا کردار ادا کرکے بلوچ قو م کو اس نقصان سے بچائیں۔خدانخواستہ یہ دو تنظیمیں آپسی تصادم کا شکار ہوئے تو دشمن کے خفیہ اداروں کیلئے مزید راستے کھل جائیں گے ، یہ ایک قبیلہ کا مسئلہ و نقصان نہیں بلکہ قومی نقصان ہوگا۔