راولپنڈی( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ کے نیتجے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔پاکستانی فوج نے کہا یے کہ بھارت کی طرف سے ہماری چوکیوں پر بلاامتیاز فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار کندیرو اور سپاہی احسان شامل ہیں،نائب صوبیدار کندیرو کا تعلق پنو عاقل ضلع سکھر سے ہے اور سپاہی احسان کا تعلق پنڈ دادن خان ضلع جہلم سے تھا ۔