کوئٹہ (ہمگام نیوز)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ 7 اپریل کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ہم نے تنظیمی سطح پر لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے حکومتی کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تو چیف جسٹس کی طرف سے ہمیں ہدایت کی گئی کہ جن لاپتہ افراد کے لواحقین کو حکومتی کمیشن سے شکایت ہے تو وہ تحریری طور پر آئندہ سماعت میں سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے جن لواحقین نے اب تک اپنی شکایت تنظیم کیساتھ جمع نہیں کرائی وہ جلدی اپنی شکایات تنظیم کے ساتھ جمع کرائے تاکہ آنیوالے پیشی سے فیصلے تنظیم کیساتھ جمع ہو اور کیس کے دوران ریکارڈ کا حصہ بھی ہو۔