دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کمیشن میں ایک ہزار کیسز ریگولربنیادوں پر چل رہے: نصراللہ...

لاپتہ افراد کمیشن میں ایک ہزار کیسز ریگولربنیادوں پر چل رہے: نصراللہ بلوچ کاسرفراز بگٹی کے بیان پر ردعمل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی لاپتہ افراد سے متعلق گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ صاحب آپکی خدمت عرض ہے کہ کمیشن میں بلوچستان سے ایک ہزار کے قریب ریگولر کیسز چل رہے ہیں اور رواں سال جنوری سے کمیشن بلوچستان کے5ہزار کی لسٹ پر روزانہ کی بنیاد پرسماعت کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کی سربراہی میں قائم کمیشن نے اسلام ہائی کورٹ میں16سو سے زائد کیسز جمع کیاہے۔

نصراللہ بلوچ نے کہاکہ نورخاتون اور انکے دو بچوں بانڈی و غفار کی جبری گمشدگی اور لاپتہ غلام فاروق کی مسخ شدہ لاش کی برآمدگی کیخلاف سیاسی پارٹیاں اور طلبا تنظیمیں سمیت باشعور لوگ آواز اٹھا کر نور خاتون اور انکے بچوں کی بازیابی یقینی بنانی اورمسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے سلسلے کو روکنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز