یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںلاپتہ افراد کی بازیابی انسانی حقوق خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ...

لاپتہ افراد کی بازیابی انسانی حقوق خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری

کوئٹہ (ہمگام نیوز)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزکے زیر اہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہاوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ احتجاجی کیمپ میں عوامی ورکر پارٹی کے صدر عابد حسین منٹو ،نائب صدر اختر حسین ایڈووکیٹ،سندھ کے صدر یوسف مگسی خان ایچ آر سی کی ایک وفد بلوچستان میں آئی سی جی کے کوآرڈنیٹر ، وکلاء برادری سول سوسائٹی اور دیگر مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والوں نے اظہار یکجہتی کی بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور بلوچستان میں حکومتی اداروں کے ہاتھوں انسان حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ سے کیا کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب مسخ شدہ لا شوں کی برآمدگی اور فورسز کی کارروائیاں بند کی جائیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ قلات اور جوہان سے مسخ شدہ لاشوں میں تین شناخت پکار خان،سبز علی اور خیر جان جتک کے نام سے ان کے لواحقین نے کی ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ پکار خان ، سبز علی اور خیر جان اپنے خاندان کے ساتھ بھاگ ناڑی سے منگو چر کی طرف آرہی تھے نرموک کے قریب حکومتی اداروں نے خواتین کو چھوڑ کر ان کے خاندان کے10افراد کو اٹھا کر لے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیںیہ لاشیں ان کے عزیز واقارب کے حوالے نہیں کی جا رہی ہیں ضلعی انتظامیہ قلات نے احکامات جاری کئے کہ ان لاشوں کو فوری طور پر دفنانے کیلئے فوری طور پر ایدھی سینٹر کے حوالے کیا جائے جویقیناً افسوسناک بات ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ان لاشوں کو ان کے عزیز واقارب کے حوالے کیاجائے اگر ان لاشوں کو فوری طور پر دفنایا گیا اور ان کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا گیا تو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز انتظامیہ کے خلاف قانونی کا رروائی کرے گی نصراللہ بلوچ نے کہا کہ اہل علاقہ نے ہم سے رابطہ کر کے بتایا کہ بڑی تعداد میں قلات ، جوہان اورنمرک سے عام لو گوں کی گرفتاری کی گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ جو مسخ شدہ لاشیں برآمد کی ہیں یہ بھی گرفتار شدہ افراد کی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز